تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ذہین گوریلے کے حوالے سے افسوسناک خبر

لندن: برطانوی دارالحکومت کے چڑیا گھر سے بھاگنے والا گوریلا کم بوکا 21 سال کی عمر میں مرگیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کم بوکا متعدد بیماریوں کا شکار ہوگیا تھا جس کے بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اُسے زہر دینے کا فیصلہ کیا۔

گوریلا اُس وقت لوگوں کی نظر میں آیا تھا کہ جب وہ گزشتہ برس چڑیا گھر سے فرار ہوگیا تھا۔ بعد ازاں انتظامیہ نے اُسے زخمی کر کے دوبارہ پکڑا اور چڑیا گھر واپس لائے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق کم بوکا کی عمر 21 سال ہوگئی تھی، وہ عمر رسیدہ اور بیماری کی وجہ سے خوراک نہیں لیتا اور نہ ہی دیگر گوریلوں کے ساتھ کھیلتا تھا۔

دو روز قبل گوریلا چڑیا گھر میں بے ہوش پایا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے اُس کا معائندہ کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ وہ ذہنی بیماری میں مبتلا ہوگیا جو کافی حد تک بڑھ چکی ہے۔

ڈاکٹرز نے فوری طور پر گوریلا کا آپریشن کیا اور اُسے بے ہوشی کی دوائی دی ، سرجری کے بعد کم بوکا ہوش میں نہ آیا، چڑیا گھر انتظامیہ نے موت کی تصدیق بھی کردی۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے بہترین سہولیات فراہم کیں مگر کم بوکا عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے بچ نہ سکا اور اُس نے 25 اکتوبر کی آخری سانس لی۔

Comments

- Advertisement -