تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

رواں سال انٹر کے امتحانات دینے والے طلبا کے لیے بڑی خبر

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے 2008ء میں آخری موقع ختم ہونے والے انٹر کے امیدواروں کو رواں سال انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سندھ بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے 2008ء میں آخری موقع ختم ہونے والے انٹر کے امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

فیصلے کی روشنی میں تمام گروپس سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے ایسے امیدواروں کو خصوصی فیس کے ساتھ سالانہ امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایسے تمام امیدوار اپنے امتحانی فارم 6 ہزار روپے امتحانی فیس کے ساتھ 17گریڈ کے گورنمنٹ گزیٹڈ افسر سے ضروری تصدیق کے بعد بروز منگل 16 مئی سے بروز بدھ 17 مئی 2023ء تک بورڈ آفس کی لائبریری میں قائم یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

سرکاری تعلیمی اداروں کے درج بالا تمام گروپس کے ایسے امیدوار جو انٹرمیڈیٹ حصہ دوم، حصہ اول و دوم باہم کے امتحانات میں ناکام رہے ہوں وہ اپنے امتحانی فارم بروز منگل 16مئی سے بروز بدھ 17مئی تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کالجز امتحانی فارمز اور فیسوں کا پے آرڈر بروز جمعہ 19مئی 2023ء کو بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

نجی تعلیمی اداروں کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے امیدوار اپنے امتحانی فارم ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 16مئی سے بروز بدھ 17مئی تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ نجی تعلیمی ادارے امتحانی فارمز اور فیسوں کا پے آرڈر بروز جمعہ 19مئی 2023ء کو بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروائیں گے۔

طلبہ انٹربورڈ کراچی کی دی گئی سہولت سے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے امتحانی فارم کی فیس یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کرواسکتے ہیں۔

طلباء جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کی انکوائری میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور فیس ضبط کرلی جائے گی۔

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو جمع کروائے جانے والے امتحانی فارمز کی مکمل فہرست بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔ امتحانی فارمز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ [email protected] سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

انٹربورڈ نے ایسے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے امتحانی فارمز کے ساتھ پروفارما آف آئی ٹی سیکشن، انٹرمیڈیٹ کی اوریجنل مارکس شیٹ، جس سال آخری موقع ختم ہوا اس کے ایڈمٹ کارڈ کی فوٹو کاپی، انرولمنٹ / رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی، میٹرک کے سرٹیفکیٹ اور مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لگانا ضروری ہے۔

رواں سال 2023ء میں بھی وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرتمام سرکاری تعلیمی اداروں کے ان طلباء کی فیس معاف کردی گئی ہے جو پہلی دفعہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول یا حصہ دوم کے امتحانات میں شرکت کررہے ہیں، لہٰذا سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -