بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

انٹر کے متنازعہ نتائج : طلبا کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے انٹرکے متنازعہ نتائج پر کمیٹی کی سفارشات کی منظور کرتے ہوئے تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے امتحانی پیپرز کا پیٹرن اور مارکس کی اسکیم بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انٹرکے متنازعہ نتائج پر وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی ٹی سیکٹر کے محمد شہیر وقارکو فوراً عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے امتحانی پیپرز کا پیٹرن اور مارکس کی اسکیم بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو پندرہ فیصد اضافی مارکس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

مقبول باقر کا کہنا تھا کہ پیپر پیٹرن اور مارکنگ اسکیم کم ازکم تین سال تک نافذ العمل رہے گیل۔

نگراں وزیراعلیٰ نے پیپرز کی جانچ مراکز کی تعداد بڑھا کر دس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ایم سی کیوز پیپر کو او ایم آر سے جانچنےکی ہدایت کی تاکہ کوئی غلطی نہ ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں