The news is by your side.

Advertisement

کراچی سے بین الصوبائی اے ٹی ایم ہیکرز کا گروہ گرفتار

کراچی : شہر قائد میں پولیس نے بین الصوبائی اے ٹی ایم ہیکرز کا گروہ گرفتار کرلیا، ملزمان اے ٹی ایم ہیکینگ کے سلسلے میں ایف آئی اے کومطلوب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آرام باغ میں پولیس کے ہاتھوں بین الصوبائی اے ٹی ایم ہیکرز گرفتار کرلیا، ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوزنے حاصل کرلی ہے۔

جس میں پہلے ایک ملزم کو اندرداخل ہوکراےٹی ایم مشین کھولتےدیکھاجاسکتا ہے ، ملزم مشین کے اندر کچھ کرتا ہے اور واپس چلا جاتا ہے۔

فوٹیج میں مزید2 ملزمان کواےٹی ایم روم میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نے مشین کواوپر سے کھولااور اوزار سے کام کرنے لگے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان میں عدنان ظفر اور سہیل خان شامل ہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان پنجاب میں اسی نوعیت کی بیشتر کارروائیوں میں ملوث رہےہیں، ملزمان اے ٹی ایم ہیکینگ کے سلسلے میں ایف آئی اے کومطلوب ہیں۔

حکام نے کہا ملزمان سے کارروائی میں استعمال ہونے والی اشیا برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں