پیر, جون 8, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں زائرین کے لیے تھری ڈی انٹرایکٹو نقشوں کی سہولت کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والی جنرل اتھارٹی نے زائرین کی خدمت کے لیےحرمین شریفین کے لیے تھری ڈی انٹرایکٹو نقشوں کا اجرا شروع کیا ہے تاکہ مقدس مقامات اورلمسجد الحرام کی طرف جانے والے راستوں، ہوٹلوں اور ارد گرد کی سہولیات کے درمیان براہ راست رابطہ قائم کیا جا سکے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ تھری ڈی انٹرایکٹو نقشوں کی مدد سے زائرین کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے گا اور نقل و حمل سے جڑے چیلنجز کو کم کیا جا سکے گا، خاص طور پر رش کے اوقات کے دوران مشکلات میں کمی لائی جا سکے گی۔

تھری ڈی انٹرایکٹو نقشے استعمال میں آسان اور فوری جواب دینے والے انٹرفیس کے ذریعے مقدس مقام کے اندر صارف کے تجربے کو بہتر بناتے ہیں۔ ان نقشوں سے مستفید ہونے والے انتہائی بہتر کارکردگی کے ساتھ معلومات اور خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ اقدام زائرین کی خدمت کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے کے لیے حرمین شریفین کا انتظام کرنے والی جنرل اتھارٹی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس اقدام میں متعدد تکنیکی فوائد شامل ہیں جن میں سب سے نمایاں سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے میڈیا کی تشہیر کو تیز کرنا ہے۔

بیرون ملک سے آنے والے زائرین پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ اس سروس کی زیادہ سے زیادہ ممکنہ طبقے تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس نئے اقدام میں علمی دروس اور حفظ کے حلقوں کے مقامات کے ساتھ ساتھ افتا اور رہنمائی کے دفاتر کے مقامات بھی شامل ہیں جو زائرین کے مذہبی اور علمی تجربے کو بھرپور بناتے ہیں۔

سعودی عرب: حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 5 افراد گرفتار

اس کے علاوہ موسم کی معلومات، نماز کے مقامات پر بھیڑ کی صورتحال، طواف اور سعی کے علاقے اور بیت الخلا کی معلومات بھی شامل ہیں جو حرکت کو منظم کرنے اور رش کو تقسیم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں