تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آپا کہنے پر فردوس عاشق اعوان کا دلچسپ جواب

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لوگوں کی جانب سے انہیں آپا کے لقب سے پکارنے کی وجہ بتا دی۔

یوٹیوب کے معروف چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ان سے پہلا سوال ہی یہ پوچھا گیا کہ لوگ آپ کو آپا کیوں کہتے ہیں؟ جس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ لفظ ہمارے معاشرے میں ادب و احترام کے طور پر لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپا کا مطلب عزت و احترام ہے، جو لوگ یہ لفظ استعمال کرتے ہیں وہ عزت و تکریم دیتے ہیں، یہ ایک اوونرشپ ہے جو بڑے کو اس کے مقام کے طور پر کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں خود بھی ایک کرکٹر ہوں، فردوس عاشق اعوان

جس پر انٹرویو لینے والی خاتون نے انہیں آپا کہنے کی اجازت مانگی تو معاون خصوصی نے فوراً کہا ، کیوں نہیں!

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ صبح کس وقت جاگتی ہیں تو فردوس عاشق اعوان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جاگنے کے لیے سونا ضروری ہے، جس طرح کی مصروفیات چل رہی ہوتیں میں سونا چاہوں بھی تو سو نہیں پاتی۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ جاگنے کے بعد سب سے پہلے موبائل فون دیکھتی ہوں کہ وزیراعظم کے کون کون سے پیغامات آئے ہیں اور کیا ترجیحات ہیں، یا کوئی ایسی کالز تو نہیں آئیں جو مس کر دی ہیں، کہیں ایسا تو نہیں کہ جو میری قومی ذمہ داری ہے وہ چند گھنٹوں کی نیند میں تو نہیں سو گئی۔

Comments

- Advertisement -