The news is by your side.

اوہ! یہ توغلط ہوگیا، شاداب خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پرتھ: نیدرلینڈ سے میچ کے دوران شاداب خان نے کیا غلطی کی؟ آئی سی سی نے دلچسپ ویڈیو وائرل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آج پہلی فتح حاصل کی، جہاں قومی ٹیم نے نیدر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

شاداب خان نے وننگ شاٹ کھیلا انہوں نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 22 رنز دے کر3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نیدرلینڈ کی اننگز کے دوران شاداب خان نے امپائر کے فیصلے کے خلاف ‘ریویو’ لیا، جسے تھرڈ ایمپائر نے مسترد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں پہلی کامیابی پر بابراعظم نے کیا کہا؟

ریویو ضائع ہونے پر قومی ٹیم کے نائب کپتان نے اپنے ماتھے میں یکے بعد دیگرے ہاتھ مارےگویا کہہ رہے ہوں کہ یہ تو غلط ہوگیا۔

شاداب خان کی پریشانی کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا جسے آئی سی سی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کیا،جسے اب تک لاکھوں افراد لائک کرچکے ہیں اور اس ویڈیو پر دلچپس کمنٹس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

 

Comments

یہ بھی پڑھیں