تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اڑنے والے ٹک ٹاک اسٹار جام صفدر کی دلچسپ باتیں

پاکستان کے معروف ٹک ٹاک اسٹار جنہوں نے کروما پر ویڈیوز بنانے میں بڑے بڑے ڈرامہ و فلم سازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گُد مارننگ پاکستان کی میزبان ندا یاسر نے ملک کے نامور ٹک ٹاکرز کو اپنے شومیں مدعو کیا جن میں جام صفدر نامی ٹک ٹاک اسٹار بھی موجود تھے جو کروما کی ایڈیٹنگ ایسی مہارت سے کرتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں اور یہی کروما ایڈیٹنگ ہی ان کی ویڈیو کو دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔

جام صفدر کی ویڈیو میں انہیں کبھی دو جہازوں پر سوار دیکھا جاتا ہے جو کبھی ٹرین کو لات مار نظر آتے ہیں تو کبھی چیل کے پروں پر کھڑے ہوکر پرواز کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔

جام صفدر شاندار کروما ایڈیٹنگ اور اداکاری کے باعث تیزی مقبول ہورہے ہیں جس کی بدولت ٹک ٹاک پر ان کے فلوورز کی تعداد 9 لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور ان کے فلوورز میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ غیر ملکی صارفین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے میزبان ندا یاسر کے سوال کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق کیسے پیدا ہوا؟ کے جواب میں کہا کہ مجھے بچپن سے اداکاری کا شوق بھی تھا اور جب میں چھوٹے بیٹے کو ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے دیکھا تو مجھے بھی ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا خیال آیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب میں ٹک ٹاک کی وڈیوز بھی خود شوٹ کرتا ہوں اور خود ہی اپنی ویڈیو کی ایڈیٹنگ بھی کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ جام صفدر پیشے ایک کسان ہیں جو اپنی زمین پر کھیتی باڑی کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -