منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

توڑ پھوڑ مقدمات، پی ٹی آئی کے 31 رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور

اشتہار

حیرت انگیز

آزادی مارچ پر توڑ پھوڑ کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی اور سیشن عدالتوں نے پی ٹی آئی کے 31 رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آزادی مارچ پر توڑ پھوڑ کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی اور سیشن عدالتوں نے پی ٹی آئی کے 31 رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی ہیں جس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 18 اور سیشن عدالت نے 13 رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کیں۔

سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج محمد احمد حسنین خان نے مقدمے میں عبوری ضمانتوں کیلیے دائر درخواستوں پر سماعت کی اس موقع پر مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، یاسر گیلانی، زبیر خان نیازی، عندلیب عباسی 13 ملزمان عدالت پیش ہوئے۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے اور ان الزامات کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں، عدالت نے 13 نامزد رہنماوں کی عبوری ضمانتیں 20 جولائی تک منظور کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اسی نوعیت کے ایک اور مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے 18 رہنماوں کی 19 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں