منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج

اشتہار

حیرت انگیز

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کےمطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیئر وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی ہے۔ اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ ان کی ضمانت عدم موجودگی کے باعث خارج کی گئی۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے شاہ محمود کی حاضری سے استثنیٰ اور طلبی کی درخواستیں دائر کیں۔ وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شاہ محمود قریشی سائبر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں اس لیے ان کی ضمانت میں توسیع کی جائے

دوسری جانب پراسیکیوٹر جنرل راجا نوید نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ عدالت سے استدعا کی شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں توسیع کریں یا ان کی حاضری ضروری ہے تو پھر اڈیالہ جیل سے ابھی یہاں طلب کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں