تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی 6 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے  6وزرا  نے حلف اٹھالیا، صدرممنون حسین نے وزرا سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کے 6وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی ، تقریب میں نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی وفاقی کابینہ کے 6 وزرا نے حلف اٹھالیا، صدر ممنون حسین نے نگراں وزرا سے حلف لیا۔

نگراں کابینہ میں عبداللہ حسین ہارون، محمد اعظم خان ، ڈاکٹر شمشاد اختر، سید علی ظفر، محمد یوسف شیخ اورمسز روشن خورشید شامل ہیں۔

نگراں وزیراعظم ناصرالملک بھی تقریب میں شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ کا حجم انتہائی مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حسین ہارون کو وزارت خارجہ ، علی ظفر کو وزارت اطلاعات، قانون وانصاف ، ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت خزانہ، اعظم خان کو وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کا قلمدان دیا جائے گا۔

مسز روشن خورشید کو انسانی حقوق اور تعلیم جبکہ یوسف شیخ کو وزارت صنعت وتجارت، پورٹ اینڈ شپنگ کی ذمہ داری دی جائے گی۔

کابینہ ڈویژن آج نگراں وزرا کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

یاد رہے کہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے یکم جون کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، تقریب حلف برداری کے بعد نگراں وزیراعظم وزیراعظم ہاؤس پہنچے تھے، جہاں ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔

نگراں وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ جو میرا مینڈیٹ ہے اس کے مطابق کام کروں گا، شفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے، انشا اللہ عام انتخابات بر وقت ہی ہوں گے۔

خیال رہے کہ نگراں وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ میں سیاسی وابستگیاں رکھنے والے افراد کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کا انعقاد 25 جولائی کو کیا جائے گا، جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کیا جاچکا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -