site
stats
بلوچستان

مستونگ دھماکا، حملہ آور سے متعلق اطلاع دینے پر ایک کروڑ روپے کا انعام

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ عبد الغفور حیدری حملے کی اطلاع دینے والے کو ایک کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے میں خود کش دھماکے میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری زخمی اور 25 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس کی تحقیقات کے لیے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ کمیٹی ایک ہفتے میں مستونگ اور گوادر سانحات کی رپورٹ دےگی جب کہ حملہ آور سے متعلق خبر دینے والے کو ایک کروڑ روپے بہ طور انعام دیا جائےگا اور لواحقین کے لیے بھی مالی امداد کا اعلان کیا جائے گا۔


*گوادر میں فائرنگ‘10 مزدور جاں بحق


انہوں نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق بلوچستان میں داعش کی موجودگی کےشواہد نہیں ملے ہیں تاہم یہ ممکن ہے کہ نام استعمال ہو رہا ہے کیوں کہ لوگوں کونشانہ بنانے والے کسی کا نام بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


*مستونگ: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے پر بم حملہ، 25 افراد جاں بحق


وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں انتشار چاہتے ہیں اس لیے آج گوادر میں دہشت گردوں نےمعصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جب کہ کل مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا لیکن ہمارا عزم بھی جوان ہے کہ دہشت گردی کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مستونگ کے علاقے میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے قافلے ہر خود کش حملہ کیا گیا تھا جب کہ آج گوادر میں دس مزدوروں کو فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top