تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

وزیرداخلہ نے بھی کرونا بچاؤ ویکسین لگوالی

لاہور : وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھی کلینیکل ٹرائل کی چین سے آنے والی کرونا بچاؤ ویکسین لگوالی۔

تفصیلات کے مطابق چین کی تیار کردہ انسداد کرونا ویکسین کے ٹرائل پاکستان سمیت مختلف ممالک میں جاری ہیں اور اب تک معروف شخصیات سمیت ہزاروں افراد رضاکارانہ طور پر آزمائشی ویکسین لگواچکے ہیں۔

کرونا بچاؤ ویکسین لگوانے والے رضاکاروں میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا نام بھی شامل ہوگیا ہے جنہیں کلینیکل ٹرائل فیز تھیری کی ویکسین لگائی ہے۔

وائس چانسلر یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ویکسین لگائی گئی جبکہ اعجاز شاہ کے عملے کو بھی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

پروفیسر جاوید اکرم کے مطابق کہ یونی ورسٹی میں 2 اکتوبر سے کرونا ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں، اور اب تک 7 ہزار سے زائد افراد پر کرونا ویکسین کے ٹرائلز کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور ان کی اہلیہ بھی کرونا بچاؤ ویکسین لگواچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں