پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

حساس خبر لِیک کرنے پروزارتِ داخلہ کے تین افسران کو شوکازنوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ حساس سرکاری معلومات لیک کرنا نا قابل قبول عمل ہے اور ایسا کرنے والے افسران کی وزارتِ داخلہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے حاس خبر لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے افسران جوائنٹ سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران کو وزارت داخلہ نے حساس سرکاری معلومات لیک کیے جانے پر نوٹس جاری کیئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس ضمن میں وفاقی وزیر چوہدری نثار نے وزارت داخلہ کو ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پرتینوں افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حساس سرکاری معلومات لیک کرنا ناقابل قبول عمل ہے اورغیرذمہ دارافسران کی وزارت داخلہ میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران نے نےغیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا اورحساس خبر جو کہ امانت تھی اس میں خیانت کی جو کسی طور قابل برداشت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں