پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (7 جون 2026): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے خصوصی ملاقات کی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، اسی سلسلے میں وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچے ہیں، جہاں وہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق محسن نقوی نے اسکندر مومنی سے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی طرف سپریم لیڈر کیلئے خط لے کر آیا ہوں، امید ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا اور معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹ جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایک بھائی کو مسئلہ درپیش ہو تو دوسرے بھائی کو بھی احساس ہوتا ہے، امید ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں سے بحران جلد ختم ہو جائے گا۔

mohsin naqvi

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ باقر قالیباف، عباس عراقچی اور اسکندر مومنی کی انتہائی قدر کرتا ہوں، مجھے امید ہے کہ ہم سب اس معاملے کو کسی نتیجے پر پہنچا سکیں گے۔

یاد رہے کہ تہران روانگی سے قبل وزیر داخلہ نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی تھیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی میڈیا

اہم ترین

مزید خبریں