جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان حکومت کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنےکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان حکومت کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنےکا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ نے معاونت کو قابل تحسین قراردیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے وزیرداخلہ محسن نقوی کے بلٹ پروف گاڑیاں دینے کے فیصلے پر بلوچستان کےعوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا ہے، سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سرفرازبگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کےلیے وفاقی حکومت کی معاونت قابل تحسین ہے، وفاقی اداروں کیساتھ ملکرامن دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی تشدد پسند گروہ کو برداشت نہیں کیا جائےگا، وزیرداخلہ محسن نقوی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کےپی کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا بڑا تنازع سامنے آیا تھا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت سے ملنے والی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ نے وفاق کی جانب سے دی گئی بلٹ پروف گاڑیاں ناکارہ اور زائد المیعاد قرار دے کر انھیں وفاق کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔

سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ پولیس اورسی ٹی ڈی دہشتگردی کےخلاف فرنٹ لائن کردار ادا کررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے وزیرداخلہ نے زائدالمعیاد بلٹ پروف گاڑیاں کےپی پولیس کو دیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے ملی بلٹ پروف گاڑیاں ٹھکرادیں

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں