تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’مارشل لا لگانے والوں نے فیصلہ کرلیا وہ آئین کے تابع رہیں گے‘

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مارشل لا لگانے والوں نے بطور ادارہ فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ آئین کے تابع رہیں گے۔

وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، عمران خان سے کسی لیول یا کسی جگہ پر کوئی بات نہیں ہورہی ان کی مارشل لا لگانے کی بات انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پرامن احتجاج کے لیے آتے ہیں تو ہم آئین و قانون کے تابع ہیں بتایا جائے مسلح لوگوں کو شہر میں کس طرح داخل ہونے کی اجازت دیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کے پی ،پنجاب کی حکومتوں  کوخبردار کررہا ہوں ایسی صورت میں فیڈرل لا اینڈ فورسمنٹ ایجنسی آئین کے تحت کارروائی کا حق رکھتی ہیں پھر کل کو کسی کو گلہ نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ وزیراعظم کو فورس کو اسلحہ دینے کی سفارش کرنے جارہی ہے، یہ ٹائم گین کررہا ہے تاکہ اسلام آباد اور گردونواح میں بندے اکٹھے ہوجائیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر کے بیان کے بعد فورس کو سیلف ڈیفنس کا حق ہے کیونکہ ایسی صورت میں لا اینڈ فورسمنٹ ایجنسی کا نقصان ہوسکتا ہے اور اس کی ذمہ داری ایک ہی بندے پر ہوگی۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے مسلح ہوکر آنا ہے تو حفاظت کے لیے اسلحہ جاری ہونا چاہیے، فورس اس فتنے کو روکنے کے لیے صرف ٹیئر گیس اور ربر بلٹ سے لیس ہوگی۔

‘ارشد شریف کی والدہ کو یقین دلاتا ہوں کمیشن کی درست رپورٹ سامنے لائیں گے’

انہوں نے کہا کہ شہید صحافی ارشد شریف کو والدہ کو یقین دلاتا ہوں کہ کمیشن کی درست رپورٹ سامنے لائیں گے اس انکوائری پر بھی اگر اعتراض ہوا تو وہ بھی اعتراض دور کیا جائے گا۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ عبدالشکور پراچہ بہت ہی سینئر جج ہیں ان کے ساتھ ایسے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو تجربہ کار ہیں ہم چاہتے ہیں کہ فیملی کو پوری طرح تسلی ہو ان کے پیارے کے ساتھ کیا اور کیوں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کیس میں انکوائری کمیشن بنانا اور معاملے کی تہہ تک پہنچنا حکومتی ذمہ داری ہے، کوئی صحافی یا تنظیم کمیشن میں شامل ہوناچاہے توحکومت تعاون کرے گی۔

Comments

- Advertisement -