تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

’الیکشن کمیشن پر حملہ ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی ریڈزون میں داخلے سے باز رہے‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کو کل الیکشن کمیشن کے سامنے پُرامن احتجاج کی کل دینے پر خبردار کر دیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس میں رانا ثنا اللہ نے کہا: ’پی ٹی آئی کل احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، رپورٹس ملی ہیں کہ پی ٹی آئی والے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو سکتے ہیں، انہیں خبردار کرتا ہوں کہ کوئی ریڈ زون میں داخل نہ ہو‘۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ریڈ زون میں احتجاج کرنے پر پابندی ہے، پی ٹی آئی عدلیہ کی جانب سے مختص کردہ جگہ پر ہی احتجاج کر سکتی ہے، مختص جگہ پر احتجاج کی صورت میں سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی، ریڈزون میں کسی کو بھی احتجاج کی اجازت نہیں، تحریک انصاف والے ایچ نائن اور ایف نائن پارک میں احتجاج کر سکتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا: ’کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا، ریڈ زون میں داخلے کے لیے زبردستی کی گئی تو پھر شکوہ نہیں کرنا‘۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈ پارٹی ثابت ہو چکی، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان فارن ایجنٹ ثابت ہو چکے، عمران خان سیاست میں نفرت کا کلچر لائے ہیں، ہم پی ٹی آئی دور میں انتقامی مشکلات سے گزرے ہیں۔

وزیر داخلہ نے بتایا: ’کل کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں جرائم کی نشاندہی کی گئی ہے، الیکشن کمیشن رپورٹ میں منی لانڈرنگ اور جعل سازی کا عنصر بھی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -