تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

"ملک کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا”

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے گذشتہ روز مولانا فضل الرحمن کو دودھ سے مکھی کی طرح نکال باہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب رہا۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے چین سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا پروپیگنڈا دیکھیں کہ وہ وزیرِ اعظم عمران خان کے چین کے دورے پر کتنی تکلیف میں ہے، بھارت پاکستان کے عدم استحکام کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ریاستی اداروں ، تنصیبات پر حملہ کرنے والوں اور اسلحہ اٹھانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ افغان طالبان سے تعلقات ہیں اور رہیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں انسانی مسائل کا بہتر حل تلاش کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں آپریشن، خودکش بمبار ہلاک

پی ڈی ایم پر سخت تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انتشار کی بات کی، اندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن اپنی موت مر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دلچسپی لانگ مارچ میں نہیں میڈیا میں زندہ رہنا ہے، ایک دوسرے کوبرابھلا کہنے والی اپوزیشن اپنے مفادکے لئے یکجا ہو رہی ہے، کل مولانا فضل الرحمان کو پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مکھی کی طرح کل باہر نکال پھینکا، لگتا ہے کہ اپوزیشن خود ااپنی سیاسی موت مر نے جا رہی ہے۔

نیوز کانفرنس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے پہلے استعفٰی دے رہے تھے اب لانگ مارچ کررہے ہیں، حکومت کو گھر بھجوانے والے جان لیں یہ منہ اور مسور کی دال۔

Comments

- Advertisement -