اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

وزیرداخلہ کا اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف عدالت سے رجوع کرنےکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف عدالت سےرجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے 4 سال پرانے مقدمےکے ریکارڈ میں جعلسازی کی ہے اینٹی کرپشن پنجاب نےحقائق چھپا کر دھوکہ دہی کر کے وارنٹ حاصل کئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب اسلام آباد پولیس کو وارنٹ کیساتھ ریکارڈ فراہم نہیں کر رہی یہ حرکت وفاقی حکومت پرمہم جوئی کی مذموم سازش ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ ریکارڈ میں جعلسازی کرنےکےجرم میں ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے دھوکہ دہی، جعلسازی اور ریکارڈمیں ٹیمپرنگ پر عدالت سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ عدالت کا احترام کرتے ہیں ان کےہر فیصلے کو قدرکی نگاہ سےدیکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں