تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

حقیقی آزادی مارچ : وزارت داخلہ کا تحریک انصاف کو 2 جگہوں کا آپشن دینے پر غور

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے حقیقی آزادی مارچ کیلئے تحریک انصاف کو 2 جگہوں کا آپشن دینے پر غور شروع کردیا، ایف 9 پارک اور پریڈ گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حقیقی آزادی مارچ کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کودو جگہوں کا آپشن دینے پر غور کا آغاز کردیا ہے، پی ٹی آئی کو ایف 9 پارک اور پریڈ گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

مجوزہ پلان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دونوں مقامات میں سےجہاں چاہے جلسہ کر سکتی ہے، پی ٹی آئی سے’’ آئیں اور جلسہ کر کے جائیں ‘‘کی ضمانت لی جائے گی۔

پلان کے مطابق سرکاری اورغیرسرکاری املاک کونقصان نہ پہنچانے کی شرط بھی شامل ہو گی ،اسلام آباد انتظامیہ سے معاملات میں تعاون کی شرط بھی شامل ہو گی۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران سڑکوں کی بندش اور کارکنان کی گرفتاریوں سے متعلق سماعت میں پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کیلئے متبادل جگہ دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کو متبادل جگہ کیلئےانتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ہدایات لینے کا حکم دیتے یوئے کہا کہ پورا ملک بند کردیاگیا، عوام کی سہولت کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو مجوزہ پلان سمیت ڈھائی بجے طلب کر لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -