وزارتِ داخلہ نے ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت اکھٹے کرنا شروع کردیے -
The news is by your side.

Advertisement

وزارتِ داخلہ نے ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت اکھٹے کرنا شروع کردیے

اسلام آباد : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی اشتعال انگیز تقریراورمیڈیا ہاؤسز پر حملے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ایم کیو ایم کے خلاف تمام ثبوت طلب کرلئے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے کراچی میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے تحت متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ہنگام آرائی اورتوڑ پھوڑسمیت تمام ثبوت طلب کئے گئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : ایم کیو ایم کے یونٹ اور سیکٹرآفس پر تالے ڈال دیے گئے

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامہ اور میڈیا ہاؤسز کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجزاورالیکٹرانک میڈیا کے کیمروں سے بنانی گئی فوٹیجزسمیت دیگر تمام ثبوت فوری طور پر فراہم کیے جائیں۔

اسی سے متعلق:  نائن زیرو ، مکاچوک اور اطراف سے ایم کیو ایم قائد کی تصاویر ہٹا دی گئیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثبوت حاصل کرنے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم ثبوتوں کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہوگی جہاں ثبوت برطانوی حکومت اوراسکاٹ لینڈ یارڈ کو فراہم کیے جائیں گے اور حاصل کردہ ثبوتوں کی روشنی میں ملک میں بھی آئین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں