لاہور میں چوتھی ’انٹیرئیرپاکستان ایکسپو‘ کا انعقاد -
The news is by your side.

Advertisement

لاہور میں چوتھی ’انٹیرئیرپاکستان ایکسپو‘ کا انعقاد

لاہور: پاکستان فرنیچرکونسل کی چوتھی انٹیرئیرز پاکستان نمائش کا انعقاد، سی ای او پی ایف سی میاں کاشف اشفاق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فرنیچر سے متعلقہ صنعتوں کا مستقبل روشن ہے۔

لاہورکے مقامی ہوٹل میں پی ایف سی کی چوتھی انٹیرئیرز پاکستان نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او پی ایف سی کا کہنا تھا کہ اس قسم کی نمائشوں کا اصل مقصد عوام اور کاریگروں کے سامنے فرنیچر سازی کے نت نئے نمونوں کے ڈسپلے کے علاوہ اس دستکاری کا ملک بھر میں فروغ بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ انٹیریئرزپاکستان جیسی کامیاب نمائشوں کے پیش نظرفرنیچرسازی اوراس سے متعلقہ ہنرومہارت کی ملک بھرمیں پذیرائی کی پیش گوئی کرنا غلط نہ ہوگا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اس موقع پرفرنیچر سے متعلق دست کاری کے فروغ کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے سرپرستی اور معاونت کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وسیع تر امکانات کی حامل اس صنعت کا استحکام بین الاقوامی سطح کی نمائشوں کی صورت میں دنیا بھرمیں اس قسم کی ملکی دستکاریوں کے فروغ و ترویج کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں