The news is by your side.

Advertisement

انٹر کے امتحانات کا آغاز‘ بڑے پیمانے پر بدنظمی

کراچی: شہرقائد میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے طالب علموں کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں‘ ایڈمٹ کارڈ کا اجرا بروقت مکمل نہیں ہوسکا‘ انٹربورڈ آفس آج بھی ایڈمٹ کارڈ جاری کرتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر بدنظمی دیکھنے میں آئی‘ انتظامیہ نے درجنوں امیدواروں کو آج ایڈمٹ کارڈ جاری کیے۔

دوسری جانب امتحانات میں ناظم امتحانات کے دستخط کیے بغیر امتحانی کاپیاں جاری کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے‘ یاد رہے کہ نقل کی روک تھام کےلیے کاپیوں پردستخط ضروری ہوتےہیں جبکہ بورڈمیں کاپیوں کی ردو بدل کی روک تھام بھی اسی دستخط سے ممکن ہوتی ہے۔

دوسری جانب رابطہ کرنے پر ناظم امتحانات انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کراچی کا کہنا ہے کہ کاپیوں پرکنٹرولرکےسائن کی پالیسی ختم کردی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالات بہترہیں‘ سینٹرسپرنٹنڈنٹ کوسیکیورٹی کی ضرورت نہیں، امتحانی پرچےبغیرسیکیورٹی گارڈزکےمراکزروانہ کیےجائیں گے۔

دوسری جانب کچھ ذرائع سے یہ بھی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ کراچی کے بعض امتحانی سینٹرز پر اردو کا پرچہ وقت سے پہلے ہی امتحانی مرکز سے باہرآگیا ہے۔

جس نے بھی پرچہ آؤٹ کیا وہ گھر جائے گا

 اس سے قبل میٹرک کے امتحانات کے دوران اندرونِ سندھ نقل مافیا خُوب سرگرم تھی، وقت سے پہلے پرچے آؤٹ ہونا اور سرِعام نقل معمول کی بات بن گئی ہے ۔

نویں اور دسویں کے امتحانات میں اندرونِ سندھ کے طلبہ کے وارے نیارے ہیں، نہ پڑھائی کا جھنجھٹ اور نہ ہی نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کا خطرہ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں