تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ریاض انٹرنیشنل بک فیئرکا انعقاد آئندہ سال 2 اپریل کو ہو گا

ریاض: سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود نے آئندہ ریاض انٹرنیشنل بک فیئر کے انعقاد کی تاریخ مقرر کردی ہے،نمائش کے انعقاد کا مقصد کتب بینی اور کتابوں کی صنعت کے لیے محرّک ماحول اور فضا کی تخلیق ہے

سعودی محکمہ ثقافت کے مطابق کتابوں کی یہ بین الاقومی نمائش آئندہ برس 2 اپریل سے 11 اپریل تک ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں ہو گی۔یہ پہلا موقع ہے جب ریاض انٹرنیشنل بک فیئر کے انتظام و انصرام کی مکمل ذمے داری سعودی وزارت ثقافت کے ہاتھوں میں ہوگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت ثقافت نے نمائش کے انتظامات رواں سال اپریل سے شروع کر دیے تھے جب وزیر ثقافت شہزادہ بدر نے ڈاکٹر عبدالرحمن العاصم کو نمائش کا ڈائریکٹر مقرر کیا۔

وزارت ثقافت کے سرکاری ترجمان عبدالکریم الحمید کے مطابق آئندہ نمائش کو وزیر ثقافت کی جانب سے خصوصی توجہ حاصل ہے اور سابقہ نمائشوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر نظر آئے گی۔ریاض انٹرنیشنل بک فیئر عرب دنیا میں ایک اہم ترین نمائش کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

 اس میں ہر سال 5 لاکھ سے زیادہ افراد آتے ہیں اور 500 سے زیادہ عرب اور عالمی پبلشرز شریک ہوتے ہیں۔اس نمائش کے انعقاد کے ذریعے وزارتِ ثقافت کا مقصد کتب بینی اور کتابوں کی صنعت کے لیے محرّک ماحول اور فضا کی تخلیق ہے۔

رواں سال سعودی عرب کے شہر جدہ میں منسٹری آف ایجوکیشن کی جانب سے  جنوری میں اس  انٹرنیشنل بک فیئر کا اہتمام کیا گیا تھا ، اس موقع پر ایک تقریب میں پاکستان ثقافت کا رنگ  بھی نمایاں رہا تھا۔

 جدہ انٹرنیشنل بک فیر میں پر سعودی عرب کے وزیر ثقافت کی جانب سے ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا  تھاجس میں پاکستان قونصلیٹ جدہ، پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ کے طلبہ اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی تھی۔

ثقافتی لباس زیب تن کیے ہوئے اسکول کے بچوں نے چاروں صوبوں کے ثقافتی رقص اور قومی نغمے پیش کئے، حاظرین نے بچوں کی کاوشوں کو بہت سراہا تھا۔اسکول کے طلبہ نے پاک سعودی دوستی کی مناسبت سے عربی زبان میں ایک خصوصی نغمہ بھی پیش کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -