The news is by your side.

Advertisement

کراچی، بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز 15 دسمبر کو ہوگا

کراچی : چیئرمین پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز پندرہ دسمبر سے ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔

اس بات کا اعلان پاکستان پبلشراینڈ بک سیلرزایسو سی ایشن کے چیئرمین خالد عزیز نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پندرہ دسمبر سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہونے والے پانچ روزہ بین الاقوامی کتب میلے میں 5 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کتب میلے میں ایران، بھارت، ترکی، سنگا پور اور ملائیشیاء سمیت دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے پبلشرز کے تین سو تیس اسٹال لگائے جائیں گے جس میں سائنس، مذہب، تاریخ ،ادب اور دیگر موضوعات ہر کتب رکھی جائیں گی۔

خالد عزیز نے مزید بتایا کہ کتب میلے کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان کے مشیر عرفان صدیقی کریں گے جب کہ مہمان خصوصی کے فرائض صوبائی وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر انجام دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں