جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

عالمی برادری کشمیری خواتین کے حقوق کی پامالیاں رکوائے، مقررین

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز : بیلجیئم میں جموں و کشمیر سے متعلق منعقدہ کانفرنس کے شرکا نے عالمی برادری سے کشمیری خواتین کے حقوق کی پامالیاں رکوانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں جموں و کشمیر کی نیم بیوہ خواتین کے عنوان پر آن لائن کانفرنس کا انعقاد کشمیری کونسل یورپ کے زیر اہتمام ہوا، کانفرنس میں کشمیر سمیت انسانی حقوق کےلیے سرگرم دنیا بھر سے خواتین نے شرکت کی۔

مقررین نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں خواتین کے مصائب اور مشکلات کو اجاگر کیا۔

- Advertisement -

مقررین کی جانب سے عالمی برادری کشمیری خواتین کے حقوق کی پامالیاں رکوانے کا مطالبہ کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین کشمیر کونسل علی رضا سید نے کشمیری خواتین کے مسائل یورپی فورمز پر اٹھانے کا عزم کیا۔

علی رضا سید کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیری خواتین کے حقوق کے تحفظ کےلیے اقدامات کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں