تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

معروف بین الاقوامی کمپنی کا پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے انٹرنیشنل کمپنی کارگل کے سربراہ مارشل اسمتھ نے ملاقات کی، کمپنی نے پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک اور بڑی سرمایہ کاری کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وزیرِ اعظم سے کارگل نامی ایک بین الاقوامی کمپنی کے ہیڈ مارشل اسمتھ نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی۔

[bs-quote quote=”مارشل اسمتھ سے وزیرِ اعظم عمران خان کا سابقہ حکومت کے رویے پر اظہار افسوس” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

سرمایہ کاری زراعت، ڈیری فارمنگ، آئل سیڈ، اور خوردنی تیل کی پیداوار کے شعبوں میں کی جائے گی، جو آئندہ 3 سے 5 برس کے دوران ہوگی۔

کمپنی کے سربراہ مارشل اسمتھ نے کہا کہ کارگل کمپنی پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے، کمپنی پاکستان میں عالمی طرز پر ڈیری فارمنگ کے شعبے کو وسعت دے گی۔

مارشل اسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔

دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان نے کارگل کمپنی کی سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ’کارگل کمپنی کو ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کریں گے۔‘

یہ بھی  پڑھیں:  چین ہماری معیشت کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے، وزیر اعظم کا ترک ٹی وی کو انٹرویو

وزیرِ اعظم نے کہا کارگل کمپنی کو درآمدی معاملات میں سہولت دی جائے گی، موجودہ حکومت کاروباری اور سرمایہ کار طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو سرمایہ کاری کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے، تمام معاملات میں آسانی اور شفافیت حکومت کی ترجیح ہے، وفاقی حکومت ہر سطح پر کارگل کمپنی کے ساتھ تعاون کرے گی۔

عالمی سرمایہ کار پاکستان سے کیوں گئے، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وزیرِ اعظم سے عالمی کمپنی کارگل کے سربراہ کی ملاقات میں اہم انکشافات ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مارشل اسمتھ نے کہا کہ کارگل کمپنی 2012 میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے جا رہی تھی لیکن ناگزیر وجوہ کی بنا پر پاکستان سے سرمایہ کاری ختم کر کے واپس لوٹنا پڑا۔

[bs-quote quote=”ماضی کی حکومت کرپٹ تھی، سرمایہ کاری میں مشکلات تھیں۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”مارشل اسمتھ”][/bs-quote]

مارشل اسمتھ کا کہنا تھا ’ماضی کی حکومت کرپٹ تھی، سرمایہ کاری میں مشکلات تھیں، 2012 میں کرپٹ حکومت کی وجہ سے پاکستان چھوڑ کر جانا پڑا، عالمی سرمایہ کار نے سابقہ حکومت کی بد نیتی، مس مینجمنٹ سے پاکستان میں کاروبار بند کیا۔‘

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شفاف اور قابل اعتماد ہے۔ مارشل اسمتھ سے وزیرِ اعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران سابقہ حکومت کے رویے پر اظہار افسوس کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا ’موجودہ حکومت میرٹ اور شفافیت سمیت احتساب پر یقین رکھتی ہے، کرپشن کرنے والے انجام کو پہنچ چکے، اب سرمایہ کاروں کو پریشانی نہیں ہوگی، پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔‘

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔