تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

مسلح افواج کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کا انعقاد

راولپنڈی: آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انٹرنیشنل الیکٹروفزیالوجی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں مختلف ممالک کے سول وملٹری ماہرین امراض قلب نے اپنے تجربات شیئر کئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 18ویں تین روزہ انٹرنیشنل الیکٹروفزیالوجی کانفرنس کا افتتاحی سیشن منعقد ہوا، کانفرنس کا موضوع ردھم فار لائف دو ہزار بائیس رکھا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر افتتاحی سیشن کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ سول ملٹری ڈیپارٹمنٹس کے کارڈیک الیکٹرو فزیالوجسٹ کے علاوہ برطانیہ، ترکی، آذربائیجان، قطر، سعودی عرب اور امریکا سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے معروف سبجیکٹ اسپیشلسٹ نے بکانفرنس میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اے ایف آئی سی کے پروفیسرعظمت حیات نےکنونیئر کےفرائض سرانجام دیئے انہوں نے کارڈیک الیکٹروفیزیالوجی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور شرکا کو بتایا کہ الیکٹروفیزیولوجی کی کامیابی ستانوے فیصدسےزائدہے، اے ایف آئی سی میں دوہزار سے زائد مریضوں کا کامیابی سےعلاج کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی سیشن سے برطانیہ کے پروفیسر جسوندرسنگھ نے الیکٹروفیزیولوجی اور متعلقہ شعبےپر اپنےتجربات بیان کیے۔

اس موقع پر کانفرنس کی مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر نے اپنےتجربات سے متعلق اظہارخیال کیا اور الیکٹروفیزیولوجی کی اہمیت اور ڈیمانڈپر روشنی ڈالی۔

Comments

- Advertisement -