The news is by your side.

Advertisement

بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے، مریم نواز

لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے، ملک میں تحفظ اور امن سب کے لیے بحال ہوگیا۔

یہ بات سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز دور سے پہلے دہشت گردی کی کوئی نہ کوئی واردات ہوتی تھی، لیکن آج ملک میں امن بحال ہوچکا ہے، یہ سب نوازشریف کی وجہ سےممکن ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج قذافی اسٹیڈیم شائقین سے بھرچکا ہے، کیا5سال پہلے کوئی ایسا ہونے کا سوچ بھی سکتا تھا؟ جبکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی لوٹ آئی ہے۔


مزید پڑھیں: نواز شریف ن لیگ کی قیادت کررہے ہیں اورکریں گے‘ مریم نواز


دیکھ لیں پاکستانیوں کی بہتری کے لئے چیزیں کیسے تبدیل ہوگئیں، مریم نواز نے کہا کہ یہ ہیں نوازشریف پاکستان کےلئے۔


مزید پڑھیں: کارکن تیار رہیں، بڑے امتحان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،مریم نواز


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

 

 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں