اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان سمیت تمام جمہوری ممالک میں عوامی حکمرانی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جمہوری اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن 2007 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ متفقہ قرارداد کے تحت دنیا بھر میں 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔

گو کہ یونان کے شہر ایتھنز کو جمہوریت کی جائے پیدائش مانا جاتا ہے مگر مؤرخین کا ماننا ہے کہ رومن تہذیب حقیقی معنوں میں ایک جمہوری تہذیب تھی جہاں عوامی حکمرانی تھی۔

یونان میں جمہوریت کی اصطلاح جس کا مطلب ’لوگوں کی حکومت‘ ہے سکوں پر بھی کندہ کیے گئے تھے جس کا مقصد اس وقت کی حکومت کو عوامی حکومت کو ظاہر کرنا تھا۔

یہ دور 430 قبل مسیح کا دور تھا۔

آج جدید دور میں اس دن کو منانے کا مقصد شہریوں کو اپنی خواہشات کے آزادانہ اظہار اور آزادی سے جینے کے حق کو فروغ دینا ہے۔

رواں برس کا موضوع ’جمہوریت اور تنازعوں سے بچاؤ‘ ہے جس کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک میں جاری جنگوں، خانہ جنگیوں، بغاوتوں اور تنازعوں کو حل کر کے جمہوری حکومتوں کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ کچھ ماہ قبل تعلیمی نصاب میں جمہوریت سے متعلق ابواب کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ نئی نسل ملک میں مسلط آمرانہ ادوار حکومت کے ساتھ ساتھ جمہوری حکومتوں اور جمہوری تحاریک کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کرسکے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں