تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

خوشیوں کے عالمی دن پر خوش رہنا سیکھیں

آج آپ نے اپنے دن کا آغاز کیسے کیا؟ کیا آپ نے اپنے ارد گرد موجود لوگوں میں ایک بھرپور مسکراہٹ کے ساتھ خوشی پھیلائی؟ اگر نہیں کیا تو اب کریں، کیونکہ آج خوش رہنے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

سنہ 2011 میں اقوام متحدہ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ خوشی اور خوش رہنا انسان کا بنیادی مقصد ہے جس کے بعد اگلے برس سے اس دن کو باقاعدہ منانے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

تاہم خوشی آج کل کے دور میں ایک نایاب شے بن چکی ہے۔ چاروں جانب مسئلے مسائل، پریشانیاں خوش ہونے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ جب ہم ناخوش ہوتے ہیں تو اس کا اثر ہماری زندگی اور تعلقات پر بھی پڑتا ہے۔

ناخوشی ہمارے اندر سے زندہ رہنے کی خواہش کو ختم کر دیتی ہے۔ یہ ہماری صلاحیتوں، ہمارے کام کرنے کے جذبہ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ ہم خوشی کو پیدا بھی کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہمیں خوشی کا احساس دلاتی ہیں۔ آئیں آپ بھی خوش رہنے کے ان طریقوں کو جانیں۔


جس کام میں ماہر ہیں وہ کریں

آپ جو کام اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں وہ کریں، کھانا پکانا یا ڈانس کرنا۔ جب کوئی کام پرفیکٹ طریقے سے ہوتا ہے تو وہ خوشی کا احساس پیدا کرتا ہے، اور پرفیکٹ طریقے سے وہی کام ہوسکتا ہے جسے آپ اچھی طرح کرنا جانتے ہوں۔


ورزش کریں

یہ ایک بہت ہی آزمودہ طریقہ ہے۔ ورزش آپ کے ذہن سے منفی اثرات کو ختم کرکے دماغ کو سکون پہنچاتا ہے۔


نیند پوری کریں

ایک عام انسان کے لیے 8 گھنٹے کی نیند کافی ہے۔ لیکن کچھ لوگ اس سے کم یا زیادہ وقت میں اپنی نیند پوری کرپاتے ہیں۔ آپ کے جسم کو جتنے گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہو اتنی نیند ضرور لیں۔


گفتگو کریں

اپنے ساتھیوں یا دوستوں سے باتیں کریں۔ ضروری نہیں کہ یہ کام ہی کی باتیں ہوں۔ آپ اپنے بارے میں، ان کے بارے میں، مختلف چیزوں جیسے موسم، فیشن، کھانے کے بارے میں بھی گفتگو کر سکتے ہیں۔


تعطیلات پر جائیں

مسلسل کام کرنا بھی ناخوشی کو جنم دیتا ہے۔ سال میں کم از کم ایک بار چھٹیاں لیں اور اسے صرف اپنے لیے مخصوص رکھیں۔ اس دوران جو کام آپ کو پسند ہوں یا آپ کرنا چاہتے ہوں وہی کریں۔


دوسروں کی مدد کریں

دوسروں کے کام آنا یا کسی کی مدد کرنا ایسی خوشی فراہم کرتا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اپنے سخت شیڈول میں سے کچھ وقت دوسروں کے لیے بھی نکالیں۔


کوئی ٹارگٹ سیٹ کریں

اپنے لیے کوئی ٹارگٹ یا چیلنج سیٹ کریں، جیسے کوئی نیا کھیل یا زبان سیکھنا۔ یہ مقصد آپ کے اعتماد میں اضافہ کرے گا اور مقصد کی تکمیل آپ کو خوشی دے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -