تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بین الاقوامی پروازیں: سعودی عرب سے بڑا اعلان

ریاض: سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ) نے یوم وطن کے موقع پر ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق السعودیہ نے یوم وطنی کی مناسبت سے اندرون اور بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کیا ہے، 20 سے 26 ستمبر تک شیڈول پروازیں معمول سے زائد ہوں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی ایئرلائن نے 273 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں بڑھائی ہیں۔ مجموعی طور پر پروازوں کی کل تعداد 2 ہزار 800 تک پہنچ جائے گی۔

السعودیہ کا کہنا ہے کہ شیڈولڈ اور اضافی پروازوں میں یومیہ 87 ہزار600 سے زیادہ نشستیں مہیا ہوں گی۔

اس حوالے سے تمام معلومات ایئرلائن نے اپنی ویب سائٹ پر شایع کی ہیں۔ اسمارٹ آلات کی ویب کے ذریعے سفری کارروائی اور دیگر امور آسانی سے نمٹائے جاسکتے ہیں۔

سعودی عریبین ایئرلائنز 920022222 نمبر کے ذریعے بھی مسافروں کے مسائل سن رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -