اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

2026 کے اختتام تک سونے کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہیں؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : عالمی مارکیٹ میں رواں سال کے اختتام تک سونے کی قیمت 6,300 ڈالر فی اونس تک پہنچنے کی پیشگوئی سامنے آگئی۔

نیویارک: عالمی مالیاتی ادارے جے پی مورگن ے سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ایک نئی اور حیران کن رپورٹ جاری کر دی۔

جس میں رواں سال کے اختتام تک سونے کی قیمت 6,300 ڈالر فی اونس تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جے پی مورگن کی مارکیٹ بریف میں بتایا گیا کہ مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی مسلسل خریداری اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی قیمتوں میں اس بڑے اضافے کی بنیادی وجہ بنے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک اپنے ذخائر میں تنوع لانے کے لیے کاغذ (کرنسی) کے بجائے حقیقی اثاثوں (سونا) کو ترجیح دے رہے ہیں اور توقع ہے کہ 2026 میں مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری 800 ٹن تک رہے گی۔

سونے کے برعکس جے پی مورگن نے چاندی کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیا۔ رپورٹ کے مطابق چاندی کی قیمتیں، جو چند ہفتے قبل 122 ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھو رہی تھیں، اب گر کر 76 ڈالر فی اونس تک آ گئی ہیں۔

بینک کا کہنا ہے کہ چاندی کو سونے کی طرح مرکزی بینکوں کی مستقل سپورٹ حاصل نہیں ہے، تاہم توقع ہے کہ چاندی کی قیمت 75 سے 80 ڈالر کے درمیان مستحکم رہے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ان تبدیلیوں کے اثرات براہِ راست پاکستان میں سونے کی قیمتوں پر بھی پڑیں گے، جہاں حالیہ دنوں میں بین الاقوامی ریٹس گرنے کی وجہ سے قیمتوں میں کچھ کمی دیکھی گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں