تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

42 سال بعدعالمی شہرت یافتہ ہلٹن ہوٹلز کی پاکستان میں واپسی

اسلام آباد : پاکستان چھوڑکردبئی منتقل پاکستانی شہری 25ملین ڈالرز کی خطیر سرمایہ کاری پاکستان لے آیا، تاجر ممتاز مسلم نے کہا عمران خان نے اعتماد دیا ہے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق 42سال بعدعالمی شہرت یافتہ ہلٹن ہوٹلز کی پاکستان میں واپسی ہوگئی اور اوورسیزپاکستانی25ملین ڈالرز کی خطیر سرمایہ کاری لے آیا اور پاکستان چھوڑکردبئی منتقل پاکستانی شہری بھی وطن واپس آ گیا۔

بےسروسامانی میں پاکستان چھوڑنے والے تاجر کی کہانی سامنے آگئی ، تاجر ممتاز مسلم نے بتایا کہ 2004میں کراچی کےخراب حالات کےباعث پاکستان چھوڑا، گھر کے باہر سے بوری بندلاش ملی تو خاندان سمیت بیرون ملک منتقل ہوا۔

ممتازمسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت بننے پر پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا، عالمی برانڈسےملکر25ملین ڈالرزپاکستان میں سرمایہ کاری کررہاہوں، عمران خان نے اعتماد دیا ہے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کروں گا۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے نتھیا گلی بین الاقوامی ہوٹل کےسنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، بدقسمتی سے ہم اتنے بڑے اثاثے سے فائدہ نہیں اٹھاسکے، حکومت کا کام عوام کی بہتری ہوتی ہے ، ملکی ترقی کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاناہوگا۔

عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا اوورسیز پاکستان آئیں ،سرمایہ کاری کریں ،تمام رکاوٹیں دورکریں گے۔

Comments

- Advertisement -