پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کا قاتل اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

الہ آباد : انٹرنیشنل کبڈی پلیئر ناصر پہلوان کے قتل کیس کا مرکزی ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کبڈی پلیئر ناصر پہلوان کے قتل کیس کا مرکزی ملزم عامر پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم عامر کبڈی پلیئر مہر ناصر پہلوان اور یونس جٹ کے قتل میں ملوث تھا، پولیس اہلکار ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جا رہے تھے کہ راستے میں اس کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ملزم عامر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد ہی مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

یاد رہے رواں ماہ ہی چونیاں میں دوران ڈکیتی انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی ناصر پہلوان کو قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کبڈی میچ کھیل کرواپس آرہا تھا کہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ناصر پہلوان سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

مقتول ناصر پہلوان 3 بچوں کا باپ اور کھڈیاں کا رہائشی تھا اور انڈیا پاکستان کبڈی میچ سمیت مختلف انٹرنیشنل کبڈی میچز میں حصہ لے چکا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں