اسلام آباد : پاکستان اوپن انٹرنیشنل مینز اسکواش چیمپین شپ میں پاکستانی پلیئرز کاسفرتمام ہوا، ٹورنامنٹ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل نہ کر سکا۔
تفصیلات کے مطابق مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری پچاس ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی حامل پاکستان اوپن انٹرنیشنل مینز اسکواش چیمپین شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر ختم ہوگیا، کوئی پاکستانی کوارٹر فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
چیمپین شپ کے مین راؤنڈ کے دوسرے مرحلے میں پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان کو مصر کے مزن ہشام کے ہاتھوں0-3سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسرے پاکستانی کھلاڑی احسن ایاز کو بھی مصری پلیئر زاہد محمد کے ہاتھوں1-3سے شکست ہوئی۔ دوسری جانب چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل وویمن اسکواش چیمپین شپ کا کوارٹر فائنل راونڈ بھی مکمل ہو گیا۔
وویمن اسکواش چیمپین شپ میں ٹاپ سیڈہانگ کانگ ،آسٹریلین اورملائشیئن کھلاڑیوں نے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
پہلے کواٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ اینی او نے اپنی حریف اینا موتاز کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
مصری کھلاڑیوں رووان ایلاریبی نے ہم وطن مایار ہانی کوشکست دیکر سیمی فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔