اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکا کے بغیر بین الاقوامی بحری اتحاد تشکیل دینے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

(15 اپریل 2026): یورپ نے جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا امریکا کو اس میں شریک نہیں کیا جائے گا۔

وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق یورپ نے جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا بڑا منصوبہ بنایا ہے اور امریکا کے بغیر بین الاقوامی بحری اتحاد تشکیل دینے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور فرانس کی قیادت میں وسیع تر اتحاد بنانے پر مشاورت، جہاز رانی بحال کرنے کیلیے بارودی سرنگیں صاف کرنے کا بھی منصوبہ زیرغور ہے۔

اس اتحاد کا بینادی مقصد تجارتی بحری کمپنیوں کا اعتماد بحال کرنا قرار دیا گیا جب کہ آبنائے ہرمز میں عالمی تجارت کے تحفظ کیلیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔

فرانسیسی صدر کی جانب سے ’’غیر جانبدار دفاعی مشن‘‘ کا اعلان کیا گیا اور جنگ میں شامل ممالک کو اتحاد سے باہر رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ایران جنگ اور امن مذاکرات سے متعلق تمام خبریں

امریکا، اسرائیل اور ایران کو ممکنہ طور پر مشن سے خارج کیا جائے گا۔ یورپی بحری جہاز امریکی کمان کے بغیر آپریشن کریں گے، یورپی سفارت کاروں کے مطابق منصوبہ جنگ کے خاتمے کے بعد نافذ ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں