بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

پاکستان میں انٹرنیشنل این جی اوز کے گرد گھیرا تنگ، حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (13 مئی 2026): حکومت نے ملک میں انٹرنیشنل این جی اوز سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹریشن قواعد سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل این جی اوز کے لیے ٹیکس رجسٹریشن قواعد سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر نے انٹرنیشنل این جی اوز کے لیے نئی رجسٹریشن اور شرائط کی تجاویز دے دی ہیں۔

ایف بی آر کی مجوزہ تجاویز کے مطابق این جی اوز کو سفارتخانے کا تصدیقی خط جمع کرانا ہو گا جب کہ وزارت داخلہ کا این اوسی اور حکومت سے ایم او یو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی این جی اوز کے لیے ملکیتی ڈھانچے کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ غیر ملکی پاسپورٹ کو ٹیکس رجسٹریشن میں شناختی دستاویز کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نئے قواعد کے تحت مالی شفافیت اور سیکیورٹی نگرانی میں اضافہ متوقع ہے جب کہ مجوزہ ترامیم پر عوام اور فریقین سے 7 دن میں اعتراضات اور تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں