جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ: پاکستان ٹیم نے 3 تمغے جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ 2026 میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔

جدہ میں منعقد انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 19 ممالک کے طلبہ نے شرکت کی جبکہ پاکستان ٹیم نے ایک طلائی اور 2 چاندی کی تمغے اپنے نام کرلیے ہیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے محمد علی نے پاکستان کے لیے طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔

ایف جی سرسید کالج راولپنڈی کے محمد عثمان نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے، نکسر کالج کراچی کی سیرت فاطمہ بھٹی نے بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

سندر ایس ٹی ای ایم اسکول لاہور کے سید شجاع حیدر نے بھی اولمپیاڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی طلبہ کا انتخاب پاکستان نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ کے ذریعے کیا گیا تھا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور پی آئی ای اے ایس کی جانب سے طلبہ کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔

علاوہ ازیں پاکستان کو 2027 کے چوتھے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ کی میزبانی کے لیے بھی منتخب کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں