پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا دن منایا جارہاہے -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا دن منایا جارہاہے

پاکستان سمیت دنیابھر میں آج غربت کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد ترقی پذیرممالک سے غربت کا خاتمہ اور غریبوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہے.

غربت کے خاتمے کا یہ دن انیس سو ترانوے سے ہرسال سترہ اکتوبر کو منایا جاتا ہے، اس دن دنیا بھر میں غربت، محرومی اور عدم مساوات کے خاتمے، غریب عوام کی حالت زار اور ان کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف سیمینار اور خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

ترقی پذیر ممالک میں پاکستان کی ساٹھ فیصد آباد ی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں پاکستان سے کہیں زیادہ غربت موجود ہے۔

سالہا سال سے غربت کے خاتمے کیلئے کوششیں کی جاری ہیں مگر آج بھی دنیا میں غریب افراد کی تعداد دو ارب چالیس کروڑ ہے، ان افراد کی یومیہ آمدنی دو ڈالر سے بھی کم ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ پچیس سال میں ستر کروڑ افراد غربت کی لکیر سے اوپر آگئے ہیں، پاکستان کی تقریبا پچاس فیصد آبادی انتہائی غربت کا شکار ہیں اور پانچ کروڑ افراد کو دن میں دو وقت کا کھانا بھی نصیب نہیں۔ بھارت میں تو غربت کا اور بھی برا حال ہے۔ غربت کے باعث بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق معاشی ترقی اور دیگر اقدامات سے دوہزار تیس تک غربت کو موجودہ سطح سے کم کر کے نصف تک لایا جائے گا.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں