بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

پاکستان پر کون سا عالمی دباؤ ہے؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پر عالمی قوتوں کا دباؤ ہے اور پی ٹی آئی سے مذاکرات ان ہی کے دباؤ پر ہو رہے تھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے اوپرعالمی دباؤ ہے کہ سی پیک نہ بنے، ایران اور چین سے دوری اختیار کر کے بھارت سے قربتیں بڑھائی جائیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ دباؤ ان عالمی قوتوں کا ہے، جو پاکستان میں عدم استحکام چاہتی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو لانچ کرنیوالی قوتوں کے دباؤ سے ہی مذاکرات ہو رہے تھے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ جب دھوکے اور لالچ سے مذاکرات کر رہے ہوں گے، تو نتیجہ یہی نکلے گا۔ لالچ یہ تھا کہ عالمی دباؤ سے یہ ایسے شخص کو چھڑا لیں گے، جس نے پاکستان کی ریڈ لائن کراس کی۔ اس شخص نے 9 مئی اور 26 نومبر کر کے، ادارے کے لوگوں کو اکسایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو سپر پاور سے امید تھی اور وہ سمجھتے تھے کہ 20 جنوری کو آنے والے اڈیالہ جیل کا دروازہ کھول کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لے جائیں گے۔ اگر ایسے شخص کو چھوڑا گیا تو، آئندہ کیلیے مسلح جتھوں کے لیے دروازے کھولنے کے مترادف ہوگا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ ہم کوئی غلام ہیں اور دوسری جانب اب جو غلام ہیں، وہ لابنگ فرم ہائر کر کے اپنے لیے بھیک مانگ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں