تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گندم کی درآمد کے لئے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کا ٹینڈر جاری کر دیا اور بین الاقوامی سپلائرز سے 26 ستمبر تک بولیاں طلب کرلی ہیں۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان حکام کے مطابق وفاقی حکومت گندم کی کمی اور اسٹریٹجک ذخائر کیلئے گندم درآمد کر رہی ہے اور ٹینڈر کے لیے دی جانے والی بولیاں 26 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔

ٹی سی پی کے مطابق گزشتہ ٹینڈز میں ٹی سی پی نے ڈیڑھ لاکھ گندم درآمد کی تھی جو 407 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خریدی کی گئی تھی، ٹی سی پی سے گندم پاسکو اٹھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے آنے والے دنوں میں گندم کی قلت ہو سکتی ہے، گندم درآمد کرنے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ دنوں میں گندم کی قلت کا اندیشہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں سیاست بالائے طاق رکھ کر عوام کی خدمت کریں، یہ وقت اکھٹے ہونے کا ہے نہ کہ انتشار پھیلانے کا، سیاست بعد میں کر لیں گے ابھی آئیں پہلے مل کر پاکستان کو بچائیں۔

Comments

- Advertisement -