تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

عالمی اردو کانفرنس: فواد چوہدری نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ نئے رائٹرز اور شاعر ابھر کر سامنے آئیں، نئے لکھنےوالوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ عالمی اردو کانفرنس میں کیا، فوادچوہدری نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں، آرٹس کونسل داد کی مستحق ہے جو اتنابڑا ادبی میلہ سجارکھاہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اردو سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں شامل ہے، پوری دنیا میں ہماری زبان پہچانی جاتی ہے جس کی بڑی وجہ اردو لٹریچر پر کیا جانے والا انتھک کام ہے، اسی وجہ سے اردو کا شمار دنیا کی بڑی زبانوں میں ہوتا ہے۔Image

عالمی اردو کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ کراچی میں 25 دسمبر کوقائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کاجشن منائیں گے،قائداعظم کی سالگرہ پرمیلہ منعقد کیا جائے گا، ساتھ ہی فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ شعبہ فلم کی بہتری کےلیےکام کر رہے ہیں اور ٹیپو سلطان اوربابر پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کےسارے منصوبے کاغذوں میں ہیں، ہم نے ان منصوبوں کو مکمل کیا ہے، کراچی کےعوام جانتے ہیں کہ ن لیگ اورپی پی کتنےپانی میں ہیں؟

Comments

- Advertisement -