تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

برازیل میں بیوی نےآشنا کےساتھ مل کر یونانی سفیرکوقتل کیا

ریو ڈی جنیرو: برازیلین پولیس کا کہناہے کہ بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر یونانی سفیر کو قتل کیا۔

تفصیلات کےمطابق برازیل میں یونانی سفیر، 59 سالہ کائیریاکوس امیریدس 26 دسمبر 2016 کی رات سے گمشدہ تھے جن کی لاش مقامی پولیس کو جمعرات 29 دسمبر کے روز ریو ڈی جنیرو کے نواحی علاقے میں ایک جلی ہوئی کار سے ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یونانی سفیر کی برازیلین بیوی فرانسوا امیریدس نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کرنے کی سازش تیار کی۔

یونانی سفیر کی 40 سالہ برازیلی بیوی فرانکوئے ڈی سوزا اولیویرا کا معاشقہ 29 سالہ مقامی پولیس افسر سرگیو گومیز موریرا کے ساتھ تھا۔

post-1

پولیس نے سفیر کے قتل کی تحقیقات کی تو پولیس افسرموریرا نےیونانی سفیر کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس افسرموریرانےکہا کہ قتل کےلیے 24 سالہ ایڈوارڈو تیدیشی سے مدد لی تھی اور اسے 25000 ڈالر بطور معاوضہ بھی ادا کیے تھے۔

پولیس کے مطابق ان تینوں مشتبہ افراد سے تفیش کے لیے انھیں 30 دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا جائے گا۔

واضح رہےکہ برازیل میں یونان کے 59 سالہ سفیر کائیریاکوس امیریدس اپنی بیوی اور والدین کے ہمراہ کرسمس اور نئے سال کی چھٹیاں گذارنے ریو آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -