The news is by your side.

Advertisement

انٹرنیٹ نے معذور کتے کو نئی زندگی دیدی

نئی دہلی : بھارت میں ٹرین کی زد میں آکر معذور ہونے والی کتیا کو انٹرنیٹ کی وجہ سے نئی زندگی مل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد میں سڑکوں پر آوارہ پھرنے والی کتیا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جسے ریلوے پولیس کے کانسٹیبل نے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کے شیلٹر ہوم منتقل کیا۔

پیپل فار اینیمل ٹرسٹ نامی ادارے نے کتیا کی اگلی ٹانگیں بری طرح متاثر ہونے کے باعث کاٹ دی تھی جس کے بعد وہ پچھلی ٹانگوں پر ہی لنگڑا لنگڑا کر چلنے کی کوشش کرتی تھی اور چلنے کےلیے تھوڑی تھوڑی کا سہارا لیتی تھی۔

جانوروں کے سرجن مہیش ورما نے متاثرہ کتیا کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو تیزی سے وائرل ہوگئی اور کتوں کے عالمی ریسکیو گروپ وائلڈ ایٹ ہارٹ فاؤنڈیشن نے ویڈیو دیکھ کر کتیا کو برطانیہ لے گئے۔

جہاں اسے وائلڈ ایٹ ہارٹ فاونڈیشن نے جنوب مغربی انگلینڈ کے دیہی کوٹس والڈس خطے میں ایک گھر دیا جبکہ لندن میں مقیم ایک انڈین شہری نے اس کی نئی مصنوعی ٹانگوں کی ادائیگی کی۔

ایک اندازے کے مطابق انڈیا کی سڑکوں پر 3 کروڑ آوارہ کتے موجود ہیں۔

پیپل فار اینیمل ٹرسٹ کے راوی دوبے نے کہا ’انڈیا میں، پالتو جانوروں کے ساتھ اکثر بدسلوکی کی جاتی ہے۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ راکی کے پاس ایک محفوظ اور کھلی جگہ ہو گی‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں