ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (10 مئی 2026): پاکستان میں آئندہ چند روز کے دوران انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ پی ٹی سی ایل نے صارفین کو ممکنہ عارضی خلل سے متعلق پیشگی آگاہ کر دیا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث 11 سے 18 مئی کے دوران تکنیکی کام جاری رہے گا، جس کے نتیجے میں ملک میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کے دوران بالخصوص شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا عارضی تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق تکنیکی ٹیمیں صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں تاکہ صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو اور سروس کو معمول کے مطابق برقرار رکھا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں