The news is by your side.

Advertisement

شمالی وزیرستان میں انڑنیٹ کی فراہمی، آن لائن کلاسز شروع

پشاور: خیبرپختونخوا میں ضم شدہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں طلبہ کیلئےانٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا، حکومت نے ضلع شمالی وزیرستان میں طلبہ کیلئےانٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی۔

ابتدائی طور پر پوسٹ گریجویٹ کالج میرانشاہ اور ہائی اسکول سمندرکوٹ میں انٹرنیٹ مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں سہولت میسر آنے کے بعد طلبہ نے آن لائن کلاسز لینا شروع کر دی ہیں۔

قبائلی اضلاع اور دور دراز کے سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کے لیے مقامی افراد کی جانب سے مسلسل آواز اٹھائی جارہی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے سابق فاٹا کےعوام کوقومی دھارے میں شامل کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے باجوڑ کی تحصیل خاورمیں تھری جی سروس لانچ کرنے پر صوبائی حکومت کے اقدام کو سراہا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی جلسے میں کہا تھا کہ باجوڑمیں انٹرنیٹ آناچاہئے، باجوڑ کا نوجوان شعور رکھتا ہے، پہلی کوشش باجوڑ میں انٹرنیٹ پہنچانے کی کریں گے، قبائلی علاقوں میں جنگ کی وجہ سےتباہی ہوئی، اسلام آباد پہنچتے ہی باجوڑ میں انٹرنیٹ پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں