site
stats
پاکستان

زیرِ سمندر کیبل خرابی دور، نیٹ سہولیات بحال ہونا شروع

کراچی : گزشتہ روز زیرِ سمندر نیٹ کیبل میں ہونے والی خرابی کو دور کردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کنسورشیم نے جدہ کے قریب سمندر کے اندر سے گذرنے والی فائبر کیبل میں ہونے والی خرابی کو دور کردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان مین نیٹ سہولیات بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے.

جنرل منیجر پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے اور اب صارفین پہلے والی رفتار اور جدت کے ساتھ 3 گی اور 4 جی انٹرنیٹ سروس استعمال کر سکیں گے تاہم مکمل بحالی میں مزید چند گھنٹے لگیں گے ابھی زیر زمین کیبل ایم وی 6 پر کام جا ری ہے.


 کیبل نظام میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سسٹم میں خلل


خیال رہے گزشتہ روز جدہ کے قریب سب میرین کیبل آئی ایم ای ڈبلیو ای میں تیکنیکل خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کافی حد تک سست ہوگئی ہے اور نیٹ صارفین ویڈیو، تصاویر اور فائلیں ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا تھا۔

یاد رہے بھارت سے فرانس جانیوالی کیبل میں جدہ کے قریب تکنیکی خرابی ہوئی تھی جب کہ پی ٹی سی ایل ترجمان کے مطابق 1 ہزار کلومیٹر آئی می وی کیبل میں جدہ کے قریب سمندرمیں خرابی آئی تھی.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top