لاہور: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان 2020 کےنتائج کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کےطلبہ و طالبات کو پارٹ ون کی بنیاد پر نمبرز دیےگئے، انٹرمیڈیٹ کےامتحان میں کامیابی کی شرح99.43فیصدرہی۔
تمام تعلیمی بورڈز نے رواں سال انٹرمیڈیٹ کےطلباکو پوزیشنز کی بجائےگریڈز دئیے ہیں۔880یا اس سے زیادہ نمبر لینے والےطلبا کو گریڈاے پلس دیا گیا ہے جب کہ 770سے879تک نمبرز لینے والے طلبا کو گریڈاے دیا گیا ہے۔
- Advertisement -
تعلیمی بورڈز کے مطابق 660سے769نمبرز لینے والےطلبا کا گریڈ بی ہوگا، 550سے659نمبرز والے طلبا کا گریڈسی ہوگا۔
تعلیمی بورڈز کا کہنا ہے کہ 440 سے 549 نمبر لینے والےطلباکو گریڈ ڈی دیا گیا ہے،440 یا اس سےکم نمبر لینے والےطلبا کو گریڈ ای دیا گیا ہے۔